اردو

urdu

ETV Bharat / international

یمن کا یو اے ای پر توانائی کمپنی پر حملہ کرنے کا الزام - توانائی کمپنی خبر

یمن نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر اپنی ایک توانائی کمپنی پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

یمن کا یو اے ای پر توانائی کمپنی پر حملہ کرنے کا الزام

By

Published : Sep 12, 2019, 1:16 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 8:10 AM IST


یمن کے صوبہ سوکترا کے گورنر رمزی محروس نے بدھ کو کہا کہ ’آرچی پولاگو‘ میں واقع ایک توانائی کمپنی پر ہوئے حملے میں یو اے ای کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا’’ یو اے ای کے نمائندے اور خلیفہ فاؤنڈیشن کے سربراہ خلفان المجردی المزراعی کے ساتھ جنوبی عبوری کونسل کے کئی اراکین نے بدھ (11 ستمبر کو) کو مذکورہ صوبہ میں ایک توانائی کمپنی پر حملہ کیا اور بجلی کے جنریٹر اور ٹرانسفارمروں کو لے کر فرار ہو گئے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی ایسی کارروائیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ عوامی تنصیبات کی سیکورٹی بڑھانے کے لئے قدم اٹھائے گا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 8:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details