اردو

urdu

ETV Bharat / international

پہلی بار مسجد الحرام کے اندر خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات

خانۂ کعبہ کی حفاظت کے لیے تعینات حفاظتی اہلکار مونا نے کہا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والد کی زندگی اور پیشے سے متاثر ہوکر اسلام کے سب سے مقدس مقامات پر کام کرنے کے لیے فوج اور سعودی خواتین فوج کے پہلے گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں وہ حج کو محفوظ بنانے میں مدد کر رہی ہیں۔

women security in masjid al haram first time
پہلی بار مسجد الحرام کے اندر خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات

By

Published : Jul 22, 2021, 9:48 PM IST

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اپریل کے بعد سے درجنوں خواتین سکیورٹی سروسز کا حصہ بن گئی ہیں جو مکہ اور مدینہ میں حجاج کرام کی نگرانی کرتی ہیں۔

خاکی وردی میں ملبوس اور اپنے بالوں کو ڈھانپ کر رکھنے والی مونا اپنی شفٹوں کے دوران مسجد الحرام میں گشت کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں کھڑے ہوکر میں اپنے مرحوم والد کے نقشِ قدم پر چل رہی ہوں، نمازیوں کی خدمت کرنا ایک بہت ہی مقدس اور باعثِ اعزاز کام ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سماجی و معاشی اصلاحات کا آغاز کیا تھا اور اسی سلسلے میں گزشتہ چند سالوں کے دوران شاہی ریاست میں متعدد انقلابی تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔

2030 تک سعودی عرب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ایجنڈے کے تحت ولی عہد نے خواتین پر ڈرائیونگ پابندی ختم کردی، بالغ خواتین کو سرپرستوں کی اجازت کے بغیر سفر کرنے کی اجازت دی، حج کی ادائیگی کے لیے خواتین پر عائد محرم کی پابندی ختم کردی اور انہیں خاندانی معاملات پر زیادہ کنٹرول فراہم کیا لیکن اصلاحاتی منصوبے کے ساتھ ہی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں سمیت سعودی حکومت سے اختلاف کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اس سال لگاتار دوسرے محدود حج کا انتظام کیا تھا، جس کے تحت بیرون ملک سے عازمین کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور اسے صرف سعودی عرب میں موجود افراد تک محدود کردیا گیا تھا۔

بطور سپاہی خانۂ کعبہ کی نگرانی کرنے والی ایک اور لڑکی ثمر نے کہا کہ نفسیات کی تعلیم کے بعد ان کے اہل خانہ نے فوج میں شمولیت کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں:Islamophobia: اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت سے خصوصی نمائندے کی تقرری کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور سب سے زیادہ رحم کرنے والے دین، ملک اور خدا کے مہمانوں کی خدمت کرنے پر بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details