ایران کے وزرات صحت کے ترجمان کنوش جہانپور نے ٹیلی ویژن نیوز کانفرس میں ان اعداد و شمار کو صادر کیا، انہوں نے فورس کو استعمال میں لانے کی وضاحت نہیں کی، حالانکہ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایران کے تمام 31 خطے کورونا وائرس کی زد میں ہیں۔
ایران نے اپنے تمام بڑے شہروں میں جمعہ کی نماز کو منسوخ کر دیا ہے۔ ساتھ میں ایران نے کربلا میں ادا ہونے والی نمازوں کو بھی تنسیخ کردیا ہے، جہاں ملک کے شیعہ عالم دین کی جانب سے ہفتہ وار خطبہ دیا جاتا ہے۔
وہیں متحدہ عرب امارات میں حکام نے قرآن کی دو آیتوں تک نمازوں کو محدود کردیا تاکہ وہ وائرس کے خدشات کے پیش نظر 10 منٹ سے زیادہ دیر تک نہیں رہیں۔
پورے مشرقی وسطی میں اب تک 4 ہزار 990 افراد میں کورونا وائرس کے مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے۔پورے دنیا میں چین کے بعد ایران اور اٹلی میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی ہے۔
جمعرات کے روز ایران نے اعلان کیا کہ کوروناوائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے وہ بڑے شہروں کے درمیان مسافت کو محدود کرنے کے لیے چیک پوئنٹ لگوائے گا۔