اردو

urdu

ETV Bharat / international

مسئلۂ فلسطین پرعرب لیگ کی جانب سے ورچوئیل اجلاس - عرب لیگ

عرب لیگ اس اجلاس میں اسرائیل-متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ معاہدے کے بعد فلسطینی کاز پر گفتگو کی جائے گی۔

virtual meeting of arab league on palestinian issue
مسئلۂ فلسطین پرعرب لیگ کی جانب سے ورچوئیل اجلاس

By

Published : Sep 9, 2020, 9:24 AM IST

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کے پس منظر میں عرب وزرائے خارجہ کی جانب سے ایک ورچوئیل اجلاس کی انعقاد کیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ گزشتہ کئی عشروں کے دوران پہلا اجلاس ہوگا، جو آن لائن منعقد کیا جائے گا، جس میں مسئلۂ فلسطین پر بات چیت ہوگی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فلسطینی قیادت نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔

اس معاہدہ کے طئے ہونے کے فورا بعد فلسطینی قیادت نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی (پی اے) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے قبل عرب ریاستوں سے 2002 کے عرب امن اقدام کے منصوبے پر عمل پیرا ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے پیش کردہ عرب امن اقدام 2002 کے تحت کہا گیا تھا کہ اسرائیل 1967 تک جس حد تک محدود تھا، اس پر واپس ہوجائے اور مزید قبضہ جات کو روک دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details