اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ معاہدہ معطل رہنے تک متحدہ عرب امارات کے سفر کے خواہش مند اسرائیلی شہریوں کو ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ اسی طرح اسرائیل کا سفر کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے بھی ویزا لازمی ہوگا۔
امارات نے اسرائیلیوں کے لیے بغیر ویزا سفر کا معاہدہ معطل کر دیا ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یورپ کے اکثر ممالک، بھارت اور پاکستان سے آنے والوں کے لیے بھی مماثل اقدام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: آسٹرا زینیکا اور موڈرنا ویکسین کے استعمال کی منظوری
اسرائیل میں اس وقت تیسرا لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس لاک ڈاؤن میں 21 جنوری کے بعد توسیع کیے جانے کا امکان زیر بحث ہے۔ اس لیے کہ کرونا کے نئے کیسز کے اندراج کا تناسب ابھی تک بلند ہے۔
امارات نے اسرائیلیوں کے لیے بغیر ویزا سفر کا معاہدہ معطل کر دیا امارات نے اسرائیل کے ساتھ ویزے کے بغیر سفر کے معاہدے کی منظوری گذشتہ ہفتے دی تھی۔ اس معاہدے کو 30 روز بعد نافذ العمل ہونا تھا۔ یہ سمجھوتا گذشتہ برس ستمبر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام کا معاہدہ طے پانے کے بعد سامنے آیا ہے۔