ترکی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو پر آج آدھی رات کے بعد سے عمل کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ایک سرکلر گورنرس کو بھی بھیجا گیا ہے جبکہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ طبی مصنوعات و سامان فراہم کرنے والی فیکٹریز، ہسپتال، فارمیسیز اور دیگر مقامات کو کرفیو سے استثنیٰ رکھا گیا ہے۔
ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 98 اموات ہو ئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد1 ہزار 6 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 47 ہزار 29 تک ہو گئی ہے۔ مزید اس وائرس کو روکنے کے لیے حکومت نے دو دنوں کے لیے کرفیو نافذ کردیا ہے۔