ترکی میں کورونا وائرس کے 1217 نئے کیسز - متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد
ترکی میں کورونا کا قہر جاری ہے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2،58،249 ہوگئی ہے ۔
ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1217 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2،58،249 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا سے ہونے والی مزید 19اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6121 ہوگئی ۔
ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے اتوار کے روز ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80،302 نمونوں کا کورونا ٹسٹ کیا گیا۔ ملک میں اس وبا کے آغاز کے بعد سے 63،27،466 نمونوں کا کورونا ٹسٹ کیا گیا ہے۔
ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 795 مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ترکی میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2،37،165 ہوگئی ہے۔ ترکی میں شدید بیمار مریضوں کی تعداد مستقل طور سے بڑھ رہی ہے۔