اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی نے جیل کو نشانہ بنا کر حملے کئے: ایس ڈی ایف

کرد عسکریت پسندوں کی قیادت والی شامی ڈیموکریٹک فورسز نے جمعرات کو کہا کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی شام میں ایک جیل کو نشانہ بنا کر حملے کئے، جس میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کو رکھا جاتا ہے۔

ترکی نے جیل کو نشانہ بنا یا

By

Published : Oct 10, 2019, 9:15 AM IST

ترکی نے بدھ کو شمالی شام میں کرد عسکریت پسندوں کی قیادت والی فوج اور اسلامک اسٹیٹ کے خلاف حملہ کر کےاپنی مہم کی شروعات کر دی ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سر حد کے قریب محفوظ علاقے بنانے کے لئے یہ حملے کر رہا ہے

ایس ڈی اایف کے کوآرڈی نیشن اور فوجی مہم کےمرکز نے ٹوئٹر پر لکھا،''ترکی کے جنگی طیاروں کی جانب سے کئے گئے حملے میں ایک جیل کو نقصان ہوا ہے، جس میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کو رکھا جاتا ہے۔''
اس سے پہلے ایس ڈی ایف کی پریس سروس نے کہا کہ ترکی نے سرحد کے قریب رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر حملے کئے، جس میں تین کرد عسکریت پسند اور پانچ شہریوں کی موت ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details