اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی: ایک دن میں کورونا کے 2131 نئے معاملات - عالمی وبائی مرض کورونا وائرس

عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ 19) سے شدید طور پر پھیلاؤ کی وجہ سے ترکی میں اس انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Turkey: 2131 new cases of Corona in one day
ترکی: ایک دن میں کورونا کے 2131 نئے معاملات

By

Published : Apr 28, 2020, 12:34 PM IST

ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 2131 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران 95 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

کوکا نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 112261 ہوگئی ہے جبکہ اس کے انفیکشن سے 2900 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکی میں 20143 لوگوں کی جانچ کی گئی ہے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر 918885 لوگوں کی جانچ ہوئی ہے۔

ترکی میں33791 افراد کورونا انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1736 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں کورونا انفیکشن کا پہلا کیس 11 مارچ کو سامنے آیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details