اردو

urdu

ETV Bharat / international

تیونس میں نقاب پر پابندی

تیونس میں حال ہی میں ہونے والے خودکش حملوں کے پیش نظر تیونس کے وزیر اعظم نے سرکاری دفاتر میں مسلمان خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی۔

tunisia-bans-face-veils-in-public-institutions-after-bombing

By

Published : Jul 6, 2019, 2:30 PM IST


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم یوسف شاہد نے سرکاری سرکلر پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت عوامی اداروں کے دفاتر میں چہرہ چھپا کر داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 27 جون کو شمالی افریقی ملک تیونس میں 2 خودکش دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

نقاب، جو آنکھوں کے علاوہ پورے چہرے کو ڈھانک دیتا ہے، پر پابندی خودکش حملوں کے بعد سیکورٹی سخت کرنے کے پیش نظر سامنے آئی۔

وزارت داخلہ نے فروری 2014 میں انسداد دہشت گردی کے لیے اقدامات کرتے ہوئے پولیس کو نقاب پہننے والی خواتین پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی تھی، تاکہ اس کا غلط استعمال نہ ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details