عراق میں امریکی زیر قیادت اتحاد کے ایک اہلکار نے پیر کے روز بتایا کہ دارالحکومت بغداد کے ہوائی اڈے پر دو مسلح ڈرونز کو مار گرایا Drones Shot Down at Baghdad Airport گیا، یہ حملہ 2020 میں ایک اعلیٰ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی برسی کے موقع پر کیا گیا۔
اس واقعے سے کسی قسم کے نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، جس کی تصدیق عراقی سیکیورٹی اہلکار نے بھی کی ہے۔
عراق میں اسلامک اسٹیٹ گروپ کے خلاف لڑنے والے امریکی قیادت والے بین الاقوامی اتحاد کے اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ بغداد ڈپلومیٹک سپورٹ سینٹر میں سی-رام دفاعی نظام نے دو فکسڈ ونگ خودکش ڈرونز کو نشانہ بنایا۔ C-RAM سسٹم عراق میں امریکی تنصیبات کی حفاظت کرتا ہے۔
اتحادی اہلکار نے کہا کہ یہ شہری ہوائی اڈے پر ایک خطرناک حملہ تھا۔