یروشلم میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز کے قبل سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ اس دوران اسرائیلی پولیس کے اہلکار مختلف مقام پر تعینات نظر آئے۔
شہر میں حال ہی میں تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
جمعرات کی رات فلسطینیوں اور اسرائیلی آباد کاروں نے مشرقی یروشلم کے ایک تنگ محلے میں ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور کرسیاں پھینکی۔ اس دوران اسرائیلی پولیس نے سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔
یہ تشدد شیخ جارح میں ہوا، جہاں سے درجنوں فلسطینیوں کو ان کے اپنے علاقے سے نکالے جانے کی کوشش اسرائیل کے ذریعے کی جا رہی ہے۔