سعودی عرب نے اقامہ، رہائش اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہزاروں غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے متعدد کو ملک بدر کردیا جائے گا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گرفتار ہونے والے کئی غیرملکی ڈی پورٹ ہوں گے۔ سعودی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کلین سوئپ کے تحت ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار غیرملکی گرفتار کیے جبکہ مجموعی گرفتاریوں کی تعداد 54 ہزار کے قریب ہے، آپریشن میں کئی مقامی بھی حراست میں لیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن کلین اپ کے دوران 7 ہزار 500 اقامہ قوانین اور نو ہزار 300 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو حراست میں لیا گیا۔