اردو

urdu

By

Published : Mar 27, 2020, 8:18 AM IST

ETV Bharat / international

سعودی عرب میں کورونا سے تیسری موت

سعودی عرب میں کورونا وائرس کا دائرہ پھیلتا ہی جارہا ہے، اب اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

SAUDI ARABIA LOCK DOWN
سعودی عرب لاک ڈاؤن

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اس کے ساتھ ہی اس ہفتے اس مہلک وبا کے شکار ہونے والی یہ تیسری موت ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے جمعرات کو کورونا وائرس کے 112 نئے کیسوں اور ایک ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1012 ہوگئی ہے۔نئے کیسوں میں 34 کا تعلق الریاض ، 26 کا مکہ مکرمہ ، 13 کا جدہ اور 18 کا طائف سے ہے۔وزارت کے مطابق صوبہ الدمام ، القطیف ، مدینہ منورہ ، الخوبر اور بعض دوسرے شہروں میں بھی کورونا کے نئے کیس منظرعام پر آئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 33 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔سعودی عرب نے اس ہفتے کے دوران میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے کئی ایک سخت اقدامات کیے ہیں۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو مملکت میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نئے اقدامات کی منظوری دی تھی۔ان کے تحت سعودی عرب کے تیرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مکینوں پر سفری پابندی عاید کردی گئی ہے۔

مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور دارالحکومت الریاض میں مقیم افراد پر ان شہروں سے باہر جانے یا ان میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details