گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جبہت النصرہ عسکریت پسند گروہ نے شام کے ادلیب ڈی ایسکلیشن زون پر 17 بار گولہ باری کی۔
یہ بات روسی وزارت دفاع کے مرکز معلومات برائے شام نائب سربراہ ویچسلاو سائٹنک نے ایک بریفنگ میں بتائی ہے۔
ویچسلاو سائٹنک نے کہا ہے کہ 'صوبہ ادلیب میں 12 حملے، لاتکیہ میں دو، حما میں دو اور حلب میں ایک حملہ درج کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا ہے کہ 'ادلب ڈی اسکیلیشن زون میں جبہت النصرہ عسکریت پسند گروہ کے ٹھکانوں سے 17 حملے درج کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام کے مختلف علاقوں میں کئی حملے ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل شام کے دمشق میں میزائل حملے میں ایک شخص کے ہلاک اور تین فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر آئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، میزائل حملہ گیلیلی علاقے میں منگل کی رات مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر 30 منٹ پر کیا گیا۔ فضائیہ بھی فوراً حرکت میں آئی اور کچھ میزائل کو روکنے میں کامیاب رہی۔ حملے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ تین فوجی زخمی ہوگئے۔