اردو

urdu

ETV Bharat / international

شام: کورونا وائرس کے 61 نئے کیسز، مجموعی تعداد 1060 ہوگئی - وائرس کے زیادہ تر کیسز دمشق میں

وزارت صحت نے بتایا کہ 'میڈیکل ٹیموں کے انتباہ کے بعد کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ وائرس کے زیادہ تر کیسز دمشق میں رپورٹ ہوئے ہیں۔'

شام: کورونا وائرس کے 61 نئے کیسز، مجموعی تعداد 1060 ہوگئی
شام: کورونا وائرس کے 61 نئے کیسز، مجموعی تعداد 1060 ہوگئی

By

Published : Aug 8, 2020, 10:49 AM IST

شام میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 61 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1060 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ 'میڈیکل ٹیموں کے نتباہ کے بعد کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ وائرس کے زیادہ تر کیسز دمشق میں رپورٹ ہوئے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: کوویڈ۔19: ملک میں 13.78 لاکھ کورونا سے شفایاب

واضح رہے کہ 'کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 45 ہزار 326 ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 50 لاکھ 95 ہزار 524 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 094 ہو چکی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details