بنگلہ دیش کے ضلع باگھیرہاٹ میں ڈھاکہ-کھلنا شاہراہ پر جمعہ کی صبح بیٹری سے چلنے والے آٹو رکشا کے پک-اپ ٹرک کی زد میں آنے سے 6 مسافروں کی موت ہوگئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح 8 بجکر 8 منٹ پر رنکھولا علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین لکھ پور پان بازار سے پان فروخت کرنے کے بعد آٹو رکشا سے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔
پولس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور چھ لاشیں برآمد کیں۔ جب کہ ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر فرار ہوگئے۔