اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق میں داعش کے حملہ میں چھ  فوجی ہلاک

عراق کے دیالہ صوبہ میں داعش کے حملہ میں چھ عراقی فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔دیالہ صوبہ کے ایک پولیس افسر نے پیر کےروز یہ اطلاع دی ۔

عراق میں داعش کے حملہ میں چھ  فوجی ہلاک
عراق میں داعش کے حملہ میں چھ  فوجی ہلاک

By

Published : Dec 16, 2019, 11:59 PM IST

دیالہ کے پولیس افسر السعدی نےبتایاکہ راجدھانی بغداد سے 100کلومیٹر شمال مشرقی صوبہ دیالہ کے المقدیہ شہر کے پاس ایک دیہی علاقہ میں فوج کے ٹھکانون پر اتواردیر رات داعش کے شدت پسندوں نے حملہ کیا۔اس دوران ہوئی جھڑپ میں عراقی فوج کےچھ جوان ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔

دیالہ صوبہ میں مسلسل جاری فوجی کارروائی کے باوجودایران کے ساتھ ملحقہ سرحد کے دشوار گزار علاقوں میں داعش کے شدت پسند چھپے ہوئے ہیں جوفوجی ٹھکانوں پر اکثر حملے کرتے رہتے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details