اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب: مساجد میں لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کے لئے استعمال ہوگا

سعودی کی تمام مساجد کو صرف اذان اور اقامت کے لئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو محدود کرنے اور لاؤڈ اسپیکروں کی آواز کو ایک تہائی سطح تک محدود کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Azan and Iqamat
Azan and Iqamat

By

Published : Jun 1, 2021, 7:50 PM IST

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، اس کے تحت صرف اذان اور اقامت کے لئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

سعودی وزیر برائے امور اسلامیہ عبداللطیف الشیخ کے ذریعے جاری سرکلر کے مطابق سعودی کی تمام مساجد کو صرف اذان اور اقامت کے لئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو محدود کرنے اور لاؤڈ اسپیکروں کی آواز کو ایک تہائی سطح تک محدود کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکلر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پر مبنی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "لو! تم میں سے ہر ایک خاموشی سے اپنے رب کو پکار رہا ہے۔ کسی کو دوسرے کو تکلیف نہیں پہنچانی چاہئے۔

یہ ضابطہ بزرگ اسلامی اسکالر شیخ محمد بن صالح الاثیمین اور صالح ال فوزان کے فتووں پر بھی مبنی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کے لئے استعمال ہونے چاہئیں۔

ان ہدایات کے مطابق عام نمازوں میں صرف آذان اور اقامت کو بیرونی لاؤڈ اسپیکروں پر ادا کیا جاسکے گا جبکہ مکمل نماز یا خطبات لاؤڈ سپیکر پر نہیں دیے جاسکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details