اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب میں مسافروں پر نئی پابندی عائد - urdu news

مملکت میں اندرون ملک سفر کرنا ہے تو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہے۔

Saudi Arabia imposes new travel ban
Saudi Arabia imposes new travel ban

By

Published : Sep 1, 2021, 6:54 PM IST

Updated : Sep 1, 2021, 9:25 PM IST

سعودی عرب میں اندرون ملک سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لینے کی پابندی آج سے عائد کردی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں اندرون ملک سفر کرنا ہے تو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا شرط ہوگی، اس پابندی پر آج سے اطلاق ہوگیا، شہری سفر کے لیے مکمل ویکسینیشن کروائیں۔

سعودی ایئر لائن نے کہا ہے کہ سفر کیلئے ویکسین کی دو خوراکوں کی شرط پر آج سے عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔

ایئر لائن نے وضاحت کی ہے کہ اس شرط سے وہ افراد مستثنیٰ ہوں گے جن کی عمر 12 سال سے کم ہے، وہ مسافر جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لیں وہ آج سے لوکل پروازوں پر سفر نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں یکم ستمبر سے پابندی کے خاتمے کا اعلان

اس پابندی سے بچوں کے علاوہ وہ افراد بھی مستثنیٰ ہیں جنہیں سعودی عرب کے صحت کے محکمے استثنیٰ دے چکے ہیں۔ اندرون ملک سفر کے خواہشمندوں سے ٹکٹ بک کراتے وقت ’توکلنا‘ ایپ پر اپنا اسٹیٹس چیک کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی حکام نے مکمل ویکسینیشن کروانے کی شرط کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا۔

Last Updated : Sep 1, 2021, 9:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details