اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب کا عالمی معیشت کی بحالی میں اہم کردار - مرکزی وزیر توانائی

سعودی عرب کے مرکزی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا 'تیل کی دولت کے باعث ہم عالمی معیشت کو دوبارہ بحال کرنے کا عزم کرتے ہیں۔ ہم جی 20 رکن ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں'۔

Saudi Arabia has important role in protecting global economy: energy minister
سعودی عرب کا عالمی معیشت کی بحالی میں اہم کردار

By

Published : Nov 21, 2020, 2:22 PM IST

سعودی عرب میں منعقد ہورہے جی - 20 اجلاس کے دوران سعودی عرب کے مرکزی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر معیشت کو تحفظفراہم کرنے اور اس کی بحالی میں سعودی عرب اہم کردار ادا کررہا ہے۔

جی 20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے موقع پر عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ریاض نے بہت سارے بحرانوں کے درمیان عالمی معیشت کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) قابل ذکر ہے'۔

  • جی 20 کی میزبانی کا اعزاز :

انہوں نے کہا 'مملکت سعودی عرب کو 2020 جیسے مشکل ترین برس میں جی 20 کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا'۔

سعودی عرب کے مرکزی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا 'ہم جی 20 رکن ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

وزیر نے ملک کے اندر وبائی امراض سے لڑنے میں مملکت کی کامیابی کے ساتھ ساتھ اس سے نمٹنے میں اس کے کردار اور عالمی سطح پر اس کے نتائج کو بھی اجاگر کیا۔

  • سعودی عرب ویژن 2030:

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ سعودی عرب نے اس نعرے کی بنیاد پر خاطر خواہ اقدامات کو آگے بڑھایا ہے کہ 'آئیے ہم دنیا کو اپنے ویژن سے آگے بڑھائیں!'۔

شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ 'جی 20 ممالک کے وزراء کی میٹنگیں عام طور پر عالمی توانائی مارکیٹ کے استحکام اور اس کی فراہمی کی سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر مرکوز کرتی ہیں'۔

  • گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج پر قابو:

انھوں نے کہا 'اس کے علاوہ متعلقہ بنیادی امور مثلا گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج پر قابو پانا اور فضائی آلودگی کو پائیدار حاصل کرنا ہے۔ زیادہ پائیدار اور زیادہ سستی توانائی تک عالمی رسائی کو ترقی اور بہتر بنائیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'عالمی معیشت پر کورونا وائرس (کووڈ-19) کے غیر متوقع نقصان کے پس منظر کے ضمن میں رواں برس ستمبر 27-28 کو سعودی جی 20 صدارت کے تحت منعقدہ انرجی وزارتی اجلاس بھی منعقد کیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details