عرب میڈیا کے مطابق یہ پروگرام 1983 میں شروع کیا گیا، جسے اب تقریباً 40 سال کا عرصہ مکمل ہونے والا ہے، جس کا مقصد سماجی کفالت کے ساتھ مذہبی شعائر کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
اضاحی پروگرام میں کئی ادارے ایک دوسرے سے باہمی تعاون کرتے ہیں۔ ساتھ ہی دس سرکاری ادارے بھی اس نظام کو چلانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
حج کے ایام میں مکہ مکرمہ اور پھر سماجی انجمنوں کے ذریعے مملکت کے دور دراز علاقوں میں اضاحی پروگرام کے تحت قربانی کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔