سعودی عرب نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے حالیہ متنازع بیان کے بعد اپنے شہریوں کو ترک اشیا کے بائیکاٹ کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ ترک صدر نے کہا تھا کہ 'کچھ خلیجی ممالک خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیوں پر گامزن ہیں'۔

جس کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے اپنے شہریوں کو اس طرح کی ہدایت جاری کی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے آج درآمد، سرمایہ کاری اور سیاحت سمیت ہر ترک اشیا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 'یہ ہر ایک سعودی شہری کی ذمہ داری ہے'۔
سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ عجلان العجلان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'ہماری قیادت، ہمارے ملک اور شہریوں کے خلاف ترک حکومت کی مسلسل دشمنی کے ردعمل میں ہر سعودی تاجر اور صارف ہر ترک چیز کا بائیکاٹ کرے'۔