اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب نےنیتن یاہو کے بیان کی مذمت کی

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاھو نے بدھ کے روز اپنے خطاب میں ووٹروں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو مقبوضہ مغربی کنارہ کواسرائیل میں ضم کرلیں گے ۔ اس علاقے پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کیا تھا۔

By

Published : Sep 11, 2019, 11:03 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 5:14 AM IST

سعودی عرب

سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وادی اردون کے قبضہ کرنے کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عاری اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

سعودی عرب نے اس معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا وزرائے خارجہ کی سطح پر ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی عرب نے کہا کہ نیتن یاہو کے اس طرح کے دعوے، اعلانات اور دھمکیاں خطے میں دیرپا قیام امن کی کسی بھی کوشش کو نقصان پہنچانے کا موجب بن سکتی ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق مملکت بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ اعلان فلسطینی عوام کے خلاف انتہائی سنگین جارحیت، اقوام متحدہ کے منشور، قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور ریاستی اصولوں کی صریح خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔
عرب اقوام اور اسلامی ممالک فلسطینی کاز کی حیثیت کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ عرب اقوام ایسی کسی بھی کوشش کی حوصلہ شکنی کرے گی جس میں فلسطینی قوم کے دیرینہ مطالبات اور ان کی خواہشات کو نظرانداز کیا جائے گا۔

سعودی عرب، عالمی برادری،عالمی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس کی مذمت کریں۔ نیتن یاھو کے بیانیے کو مسترد کرنا اور فلسطینی قوم کے دیرینہ اور تاریخی حقوق کو نظرانداز کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنا ہوا گا۔
سعودی عرب نے اس معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا وزرائے خارجہ کی سطح پر ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کے منصوبے کا مقابلہ کرنے، اس سے نمٹنے اور تنازع فلسطین کے حل کی کوششیں تیز کرنے کے ساتھ اسرائیل کے رویوں اور اقدامات پر گہری نظر رکھی جائے گی۔

سعودی عرب نے مزید کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کو دبانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا گیا اسرائیل کی غلط پالیسیوں کے تحت فلسطینی عوام کے دیرینہ حقوق غصب کرنے کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔
سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرنے کے ساتھ کہا ہے کہ عرب اور مسلم دنیا اس وقت بہت سارے مقامی اور علاقائی بحرانوں سے دوچار ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 5:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details