ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے دوران کہا کہ ماسکو اور انقرہ کے درمیان اچھے تعلقات پائیدار امن کی کلید ہیں۔ ایردوان نے کہا ہے کہ "ترکی۔روس تعلقات کو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید تقویت دے کر جاری رکھنا بہت فائدہ مند ہے"۔
انہوں نے کہا ہے کہ "ترکی۔روس تعلقات بہت مختلف شکل میں اپنا اظہار کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم اس وقت نہایت اچھی حالت میں ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔ خاص طور پر سیاحت کے شعبے میں تعاون پر میں صدر پوتن کا بے حد مشکور ہوں"۔
روس کے تعاون سے ترکی کے ضلع مرسین میں زیرِ تعمیر آق کویو جوہری پاور پلانٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "آئندہ سال ہم پلانٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کریں گے"۔
دفاعی صنعت میں ترکی اور روس کے باہم مل کر اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ترکی ۔ روس تعلقات کے مستقل تقویت کے ساتھ دوام میں ہمارے لئے بہت بڑے فوائد مضمر ہیں۔ شام سے متعلق ہمارے مل کر اٹھائے گئے اقدامات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ وہاں کے امن کا انحصار بھی ترکی ۔ روس تعلقات پر ہے۔