اردو

urdu

ETV Bharat / international

Peshmerga patrol after IS attacks: شمالی عراق میں آئی ایس کے حملوں کے بعد پیشمرگا کی پیٹرولنگ - news of iraq

پرائیویٹ بروڈکاسٹر روداؤ (private broadcaster Rudaw)کے مطابق اس دوران آئی ایس اور کرد پیشمرگا فورسز (Kurdish peshmerga forces) کے درمیان تصادم ہوا، جس میں پیشمرگا کے 9 اہلکار اور تین عام لوگ مارے گئے۔

Peshmerga patrol after IS attacks in northern Iraq
Peshmerga patrol after IS attacks in northern Iraq

By

Published : Dec 9, 2021, 11:37 AM IST

پیشمرگا (Peshmerga) کے نام سے جانی جانے والی عراقی کرد فورسز (Iraqi Kurdish forces) نے شمالی کرکوک گورنری (northern Kirkuk governorate) کے گاؤں لہیبان میں پٹرولنگ کی۔

شمالی عراق میں آئی ایس کے حملوں کے بعد پیشمرگا کی پیٹرولنگ

گزشتہ دنوں اس علاقے میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا۔

پرائیویٹ بروڈکاسٹر روداؤ (private broadcaster Rudaw)کے مطابق اس دوران آئی ایس اور کرد پیشمرگا فورسز (Kurdish peshmerga forces) کے درمیان تصادم ہوا، جس میں پیشمرگا کے 9 اہلکار اور تین عام لوگ مارے گئے تھے۔

اربیل میں پیشمرگا فورسز کے کمانڈر سعدی علی نے کہا کہ "آئی ایس حالیہ دنوں میں زیادہ فعال ہوئے ہیں کیونکہ وہ کردوں کو علاقے سے باہر دھکیلنا چاہتے ہیں اور اسے عرب بنانا چاہتے ہیں۔ وہ ہمارے لوگوں کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں اور انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں، تاکہ دوسرے لوگ یعنی عرب وہاں آباد ہو سکیں، جو ان کے اپنے لوگ ہوں اور ان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کریں۔"

کرد فورسز کو کرد علاقے اور بغداد میں وفاقی حکومت (federal government in Baghdad) کے درمیان متنازعہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

پیشمرگا کے ایک کمانڈر نے منگل کو کہا کہ کرد فورسز اب عراقی فوج کے ساتھ مل کر ان علاقوں میں مشترکہ فوجی چوکیاں قائم کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عراق: نمائشی میلے سے کرد کسانوں اور مقامی پروڈیوسرز کو فائدہ

آئی ایس کے عسکریت پسندوں نے شمالی عراق میں متنازع علاقے پر حملے کرنے کے لیے سیکیورٹی خلا کا فائدہ اٹھایا ہے۔

لہیبان گاؤں کے سربراہ یادگار کمال کا کہنا ہے کہ "ہم پیشمرگا اور عراقی فوج کے درمیان ایک علاقے نو مینز لینڈ ((no man's land) میں ہیں۔ اب تک کوئی بھی ہمارے دفاع کے لیے آگے نہیں آیا ہے۔ لیکن اب خدا اور صدر کردستان ڈیموکریٹک پارٹی، مسعود بارزانی کا شکر ہے، جس نے ہمیں بچانے کے لیے پیشمرگا کو بھیجا۔''

آئی ایس کو 2017 کی جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن عراقی سکیورٹی فورسز اور کرد پیشمرگا فورسز کو نشانہ بنانے والے حملے عام ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details