اردو

urdu

ETV Bharat / international

'آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ پر بات چیت آخری مرحلے پر' - اسد عمر

پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ بیل آؤٹ سے متعلق تمام معاملات اپنے آخری مرحلے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ہم ایک دوسرے کے بہت قریب آ چکے ہیں اور اب کوئی بنیادی فرق نہیں رہ گیا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 2, 2019, 9:42 AM IST


پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پروگرام میں انہیں وفاقی کابینہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں حکومت کی رائے تھی کہ پہلے مرحلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ جب ان کے نتائج آنا شروع ہو جائیں تو دوسرے مرحلے کی طرف جانا چاہیے۔ اسد عمر کے مطابق اس حوالے سے اب عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ بظاہر ایسے کوئی اختلافات باقی نہیں رہے جن کو دور نہ کیا جا سکے۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے گذشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے سلسلے میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ آئی ایم ایف چاہتی ہے کہ ٹیکس بڑھائے جائیں جبکہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد حکومتی ٹیکس کو کم کیا ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں بھارت کو ایشا پیسفک گروپ میں شریک چیئرمین سے ہٹانے کے لئے لکھے جانے والے خط پر اسد عمر نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف نے کہا ہے کہ بھارت کو خود ہی چیئرمین شپ سے الگ ہو جانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details