اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی کے شہر ازمیر میں سیلاب، ایک ہلاک، ایک لاپتہ

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ترکی کے شہر ازمیر میں طوفانی بارش اور شدید سیلاب کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور ایک سیلاب میں لاپتہ ہے۔ سیلاب سے عوام کی زندگی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

one person has died and one is missing in floods that have struck turkey's aegean province of izmir
ترکی کے شہر ازمیر میں سیلاب، ایک ہلاک، ایک لاپتہ

By

Published : Feb 3, 2021, 5:44 AM IST

ترکی کے تیسرے سب سے بڑے شہر ازمیر میں طوفانی بارش کے نتیجے میں شدید سیلاب کی وجہ سے شہر کے اہم راستے اور اضلاع مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔

ترکی کے شہر ازمیر میں طوفانی بارش کے نتیجے میں شدید سیلاب، ایک ہلاک

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ترکی کے شہر ازمیر میں طوفانی بارش اور شدید سیلاب کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور ایک سیلاب میں لاپتہ ہے۔ سیلاب سے عوام کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔

ترکی کے شہر ازمیر میں سیلاب، ایک ہلاک، ایک لاپتہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق، یہ دو افراد ایک گاڑی کے اندر پھنس گئے تھے جو مینڈیرس قصبے میں پانی کے بڑھنے کی وجہ سے بہہ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کی شروعات

اطلاعات کے مطابق، ازمیر کے گورنر یاوز سلیم کوگر نے بتایا کہ اس خطے میں صرف 10 گھنٹے میں فروری کے دوران ہونے والے اوسط کے مقابلے میں 1.5 گنا زیادہ بارش ہوئی ہے۔

ترکی کے شہر ازمیر میں طوفانی بارش کے نتیجے میں شدید سیلاب، ایک ہلاک

سیلاب سے بائراکلی اور کارابالار میں بہت سے رہائشی ماکانات اور کاروباری اداروں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث گاڑیاں شاہراہوں پر پھنس گئی ہیں۔ عوام اس سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔

ترکی کے شہر ازمیر میں طوفانی بارش کے نتیجے میں شدید سیلاب، ایک ہلاک

میڈیا رپورٹ کے مطابق، خطے میں گذشتہ 14 گھنٹوں کے دوران فی مربع میٹر 142 کلو گرام بارش ہوئی ہے اور بارش کا سلسلہ کل صبح تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details