اردو

urdu

ETV Bharat / international

OIC concern over attacks on Muslims in India: او آئی سی نے بھارت میں مسلمانوں پر مسلسل حملوں پر گہرے تشویش کا اظہار کیا - Human Rights Council

اسلامی تعاون تنظیم (Organization of Islamic Cooperation) نے ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی banning of Muslim girl students from wearing hijab پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Organization of Islamic Cooperation
Organization of Islamic Cooperation

By

Published : Feb 15, 2022, 2:55 PM IST

اسلامی تعاون تنظیم (Organization of Islamic Cooperation) کے جنرل سیکرٹریٹ حسین برہم طحہ Hissein Brahim Taha نے پیر کے روز بھارت میں مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے continued attacks targeting Muslims and their places of worship، مختلف ریاستوں میں مسلم مخالف قانون سازی کے حالیہ رجحان اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات violence against Muslims پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی نے ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی banning of Muslim girl students from wearing hijab پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم نے ریاست اتراکھنڈ کے ہریدوار میں مسلمانوں کی نسل کشی کے عوامی مطالبات اور سوشل میڈیا سائٹس پر مسلم خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: Hijab Ban in MP's College: مدھیہ پردیش کے ایک کالج نے بھی طالبات کو حجاب پہن کر آنے سے روک دیا

او آئی سی نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل (Human Rights Council) کے خصوصی طریقہ کار سے اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

او آئی سی نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے شہری کی طرز زندگی کی حفاظت کرتے ہوئے مسلم کمیونٹی کی حفاظت، سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنائے اور ان کے خلاف تشدد اور نفرت پر مبنی جرائم پر اکسانے والوں اور مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details