فلسطین کے وزیر صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 5 مارچ کو فلسطین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس آنے کے بعد سے یہ ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
فلسطین میں کورونا کے 207 نئے کیسز - فلسطین میں کوڈ 19 کے 207 نئے کیسز رپورٹ
فلسطین میں کوڈ 19 کے 207 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1795 ہوگئی ہے۔
covid 19
انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ نئے کیسز مغربی کنارہ کے ضلع ہیبرون میں درج کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق 5 مارچ سے اب تک مجموعی طور پر 620 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔
فلسطینی طبی ماہرین کے مطابق ، فلسطینیوں کے اسرائیل میں کام کرنے والے کارکنوں کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔