اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل کا ایران کے خفیہ جوہری تنصیب پتہ لگانے کا دعویٰ

اسرائیل نے ایران کے ایک اور خفیہ جوہری تنصیب کا پتہ لگانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس جگہ کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کیاجاتا رہا ہے۔

By

Published : Sep 10, 2019, 9:48 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:28 AM IST

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کی ایک اور خفیہ جوہری تنصیب کاپتہ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جگہ ایران کے شہرعبادہ میں واقع ہے اور اس کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
نتین یادو نے مزید کہا کہ ایران نے اسرائیل کو پتہ چلنے کے بعد اس جگہ کو ختم کردیا ہے۔

اسرائیل نے اس جگہ کا 2018ء میں تہران کے نواح میں ملنے والی دستاویز سے پتہ چلایا تھا۔
اسرائیل کے انٹیلی جنس ایجنٹوں نے ایک خفیہ کارروائی میں یہ دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

وہیں صہیونی وزیراعظم نے ایران کی قیادت کو براہِ راست مخاطب ہوکر خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایرانیوں کی کذب بیانیوں، دھوکا دہی اور خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ ’’وہ ایران کے خلاف پابندیاں عاید کرنے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ساتھ دے۔‘‘

Last Updated : Sep 30, 2019, 2:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details