اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیتن یاہو کی بحرین کے شہزادے سے ٹیلیفونک بات چیت - سلمان

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق 'نیتن یاہو نے سلمان سے حالیہ دنوں میں ہونے والے سمجھوتے پر عمل کرنے کے حوالہ سے گفت و شنید کی۔'

نیتن یاہو کی بحرین کے شہزادے سے ٹیلیفونک بات چیت
نیتن یاہو کی بحرین کے شہزادے سے ٹیلیفونک بات چیت

By

Published : Sep 23, 2020, 12:02 PM IST

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے منگل کے روز بحرین کے شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ سے فون پر گفتگو کی۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق 'نیتن یاہو نے سلمان سے حالیہ دنوں میں ہونے والے سمجھوتے پر عمل کرنے کے حوالہ سے گفت و شنید کی۔'

اسرائیل کے 'وائنیٹ نیوز' کے مطابق 'سلمان نے گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام خطے کے استحکام مضبوطی فراہم کرتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:بھارت ۔ چین مذاکرات میں کئی امور پر اتفاق

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات معمول پر آنے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل اور بحرین کے رہنماؤں سے اس طرح انہوں نے ساتھ عوامی سطح پر بات چیت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details