کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے احاطہ میں دو مارٹر گولے فائر کئے گئے۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ یہ دھماکے دارالحکومت کے شمالی علاقہ میں ایک گاڑی سے فائر کئے گئے۔
افغانستان: کابل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک - Mortar shells hit Afghan capital
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج صبح مارٹر گولوں کے حملہ میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور دیگر ایک زخمی ہوگیا۔
افغانستان: کابل ایرپورٹ پر مارٹر گولوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک
ابھی تک ان دھماکوں کی ذمہ دار کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ افغانستان میں گذشتہ ماہ بھی اسی نوعیت کے حملے کئے گئے جس میں دو درجن سے زیادہ مارٹر فائر کئے گئے۔ اس حملے میں 8 شہری ہلاک اور دیگر 31 زخمی ہوگئے تھے۔
آئی ایس سے وابستہ تنظیم نے حالیہ مہینوں کے دوران کابل میں متعدد حملے کئے جن میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے۔