جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکی میں کورونا انفیکشن کے 2936 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 89 متاثرین کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 3081 ہوگئی ہے۔
ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 117589 ہوگئی ہے جبکہ اس انفیکشن سے اب تک3081 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔