لبنان کے دارالحکومت بیروت کے بندرگاہ پر ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 149 ہوگئی ہے۔
یہ اطلاع لبنان کے سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں دی ہے۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں ہلاکتوں کی تعداد 137 بتائی جارہی تھی۔
لبنانی دارالحکومت بیروت بندرگاہ پر منگل کی شام ہوئے زبردست دھماکے کی وجہ سے تقریباً نصف شہر بری طرح متاثر ہوا ہے۔
دھماکے کی وجہ سے 5000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لبنانی عہدیداروں نے کہا ہے کہ بندرگاہ پر یہ خوفناک دھماکہ 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہوا تھا جو غیر محفوظ طریقے سے بندرگاہ کے ایک گودام میں رکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے تکنیکی ماہرین نے جمعرات کے روز بیروت میں تباہ شدہ پورٹ کمپلیکس کا دورہ کیا۔