اردو

urdu

ETV Bharat / international

بین الاقوامی کثیرالجہتی دن پر انٹونیو گوٹریس کا پیغام

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کورونا وبا کے دوران کثیرالجہتی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

By

Published : Apr 25, 2020, 4:08 PM IST

Message from Antonio Guterres on International Multilateral Day
Message from Antonio Guterres on International Multilateral Day

ہر برس 24 اپریل کو منایا جانے والا یوم بین الاقوامی کثیرالجہتی پر ایک پیغام دیتے ہوئے گوٹریس نے کہا کہ 'كووڈ-19 وبا ایک تکلیف دہ ناسور بن چکی ہے، لیکن اس کو کثیرالجہتی کے ذریعہ حل کیا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ 'وائرس کسی حدود میں نہیں بندھا ہے اور یہ ہم سب کے لئے ایک عالمی چیلنج ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں ایک کنبے کے طور پر ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے'۔

گوٹریس نے کہا ہے کہ 'ہمیں اقتصادی اور سماجی تباہی سے بچنے کے لئے تمام کوششوں پر عمل کرنا چاہئے۔ ہمیں ان بے ضابطگیوں اور عدم مساوات کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے'۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 'وائرس کے خاتمہ کے لیے تعلیم، طبی نظام، سوشل سکیورٹی میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'كووڈ-19 دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا عالمی چیلنج ہے لیکن اس مسئلہ سے پہلے دنیا اور کئی تبدیلیوں سے گزر رہی تھی جس میں موسمیاتی تبدیلی ان سب سے اہم ہے'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details