اردو

urdu

By

Published : Jul 14, 2020, 1:17 PM IST

ETV Bharat / international

غزہ کے اسٹریٹ بازار میں لوگوں کا ہجوم

لاک ڈاؤن کی بندشوں کے بعد کھلے عارضی بازار مین بڑی تعداد میں لوگ سستے کپڑے اور کچن کے سامان کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی کے سامان خریدنے پہنچ رہے ہیں۔

markets
markets

فلسطین کے غزہ کے نصیرت ریفیوجی کیمپ کا مقبول ترین بازار ہفتوں کی بندشون کے بعد دوبارہ کھل گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی بندشوں کے بعد کھلے عارضی بازار مین بڑی تعداد میں لوگ سستے کپڑے اور کچن کے سامان کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی کے سامان خریدنے پہنچ رہے ہیں لیکن یہاں کے دکانداروں کو کہنا ہےکہ انہیں بندشوں کے باعث بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

غزہ کے اسٹریٹ بازار میں لوگوں کا ہجوم

ڈیلر جمیل الریقیب کا کہنا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کے باعث 40 ہزار شیکل یعنی 11615 ڈالر کا نقصان اٹھایا ہے۔

غزہ کے اسٹریٹ بازار

جمیل الریقیب کا کہنا ہے کہ ''سارے تاجروں کو نقصانات ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے میں نے 40 ہزار سے زیادہ شیکل یعنی 11615 ڈالر کا نقصان اٹھایا ہے۔ میں نے سیزن کھو دیا ہے اور اب میں موسم سرما کے کپڑے 30 شیکل یعنی 8.7 کے بجائے 5 شیکل یعنی 1.5 ڈالر میں بیچ رہا ہوں۔''

اسٹریٹ بازار میں لوگوں کا ہجوم

فلسطینی علاقوں میں کورونا وائرس کا خطرہ کم ہونے کے بعد غزہ کے حماس کے حکمرانوں نے تین ہفتوں میں پہلی بار غزہ کی پٹی میں ہفتہ وار اسٹریٹ بازاروں کو کھولنے کی اجازت دی۔

غزہ پر اسرائیلی مصری ناکہ بندی اور دونوں ممالک کی طرف سے ساحلی علاقے میں نقل و حرکت پر پابندی اور حماس کے مئی سے سرحدوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے فیصلے سے وائرس کو قابو میں رکھنے میں مدد ملی ہے۔

لاک ڈاؤن کی بندشوں کے بعد کھلے عارضی بازار

غزہ کے اندر کوویڈ 19 کے کسی بھی کیس کا پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن 76 افراد کی کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ ملی تھی جنہیں بیرون ملک سے پہنچے لوگوں کے لئے حماس کے ذریعہ بنائے گئے کورینٹین سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ اس دوران ایک خاتون ہلاک بھی ہو گئی۔

عارضی بازار مین بڑی تعداد میں لوگ

ایک دکاندار حمزہ قصاب کا کہنا ہے کہ جب باہر سے آنے والے لوگوں کو کورینٹین کر لیا جاتا ہے تو یہاں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ایسے میں کورونا وائرس غزہ میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ اس کا کہنا ہے کہ بازار کو کیوں بند کیا گیا؟ جبکہ مالز کھلے رکھے گئے۔

پہلے سے مالی بحران کے شکار فلسطین میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں نے لوگوں کو مزید مصیبت میں ڈال دیا تھا ایسے میں بازار کے کھلنے سے لوگوں نے تھوڑی راحت کی سانس ضرور لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details