اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور اٹلی کی فضائی خدمات ملتوی - کویت میں کورونا وائرس کے پہلے کیس

کویت کےشہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور اٹلی جانے والی اوروہاں سے آنے والی پروازیں ملتوی کردی ہیں۔

جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور اٹلی کی فضائی خدمات ملتوی
جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور اٹلی کی فضائی خدمات ملتوی

By

Published : Feb 25, 2020, 11:59 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:22 PM IST

شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا کہ وزارت صحت کی سفارش پر کویت میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کے بعد جنوبی کوریا ، تھائی لینڈ اور اٹلی کی پروازیں ملتوی کردی گئیں کیونکہ یہ ممالک فی الحال کورونا وائرس کی زد میں ہیں۔

شہری ہوابازی اتھارٹی نے کہا کہ ممالک کے مستقل رہائشیوں کو جو ان ممالک میں دو ہفتوں سے زیادہ عرصہ مقیم ہیں، کویت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ ان ممالک سے آنے والے کویت کے رہائشیوں کو جب وہ یہاں آئیں گے تو انہیں الگ رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ کویت کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ ایران سےآئے دو افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ کویت میں اب تک پانچ لوگوں میں کورونا وائرس انفیکشن ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے صوبے کے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ ملک کے 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔ موجودہ وقت میں یہ وبا بھارت سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔وہیں عالمی ادارہ صحت نے جنوری کے آخر میں اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے عالمی صحت ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details