ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز ایران کے ذریعے تیار کووڈ ٹیکہ لگوایا۔
خامنہ ای نے ایران کا تیار کردہ کووڈ ٹیکہ لگوایا خامنہ ای نے امریکی اور برطانوی ساختہ ویکسینوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دشمنوں کو ایرانی عوام پر اپنی ویکسین کا "ٹیسٹ" نہیں کرنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران: صدارتی انتخابات میں بہتر ٹرن آؤٹ کی خامنہ ای کی اپیل
ایران مشرق وسطی میں وبائی مرض کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور اب تک کورونا وائرس سے اس ملک میں 83 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ایرانی حکومت کو ملک میں سست ٹیکہ کاری مہم کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔