ابوظہبی سربراہی اجلاس میں اردن، بحرین اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے فلسطینیوں کے حقوق اور خطہ میں امن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اردن، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے فلسطینیوں کے لئے ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصول کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بیان اردن کے شاہ عبداللہ دوم، بحرین کے شاہ حماد آل خلیفہ اور ابو ظہبی ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کے مابین سہ فریقی سربراہ اجلاس کے دوران سامنے آیا ہے۔ یہ اجلاس بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں ہوا۔
اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان رہنماؤں نے اپنے ممالک کے مابین بھائی چارے اور اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے اسرائیل کے ساتھ دو ریاستی حل پر مبنی فلسطینیوں کے لئے ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصول کی ضرورت پر اتفاق کیا۔