بھارت اور اسرائیل اگلے ماہ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے پر متفق ہو گئے ہیں اور دونوں ممالک نے ان کے کووڈ ٹیکہ سرٹیفیکیشن کو تسلیم کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے پیر کو اسرائیلی وزیر خارجہ یایئر لیپڈ کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے اس کا اعلان کیا ہے۔
ایس جے شنکر نے کئی ٹویٹ کرتے ہوئے میں کہا ’’ اسرائیل کے وزیر خارجہ یایئر لپیڈ کے ساتھ بات چیت بہت ہی مثبت رہی، علاقائی اور عالمی مسائل پر وسیع گفت و شنید ہوئی، اگلے ماہ آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات شروع کرنے پررضا مندی ، دونوں ممالک کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیشن کو تسلیم کرنے پر رضامندی اور اسرایئل کا بین الاقوامی شمسی اتحاد کے نئے رکن کے طور پرخیرمقدم کیا گیا۔ اس دوران اسرائیلی وزیر توانائی کارین الحرار نے بین الاقوامی شمسی اتحاد میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کیے۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور اسرائیلی وزیر خارجہ یایئر لیپڈ کے درمیان ہوئی بات چیت کے حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ نے کئی ٹویٹ کئے ’’آج اسرائیلی وزیر خارجہ یایئر لیپڈ اور ان کے بھارتی ہم منصب کے درمیان ایک کامیاب میٹنگ اختتام پذیر ہوئی‘‘۔
ڈاکٹر جئے شنکر نے میٹنگ کے بعد اپنے بیان میں اسرائیل کے آئی ایس اے میں شامل ہونے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوپ-26 میٹنگ قریب آنے کے سبز ترقی سبز معیشت کے ہمارے ایجنڈے میں پیش رفت بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے کاروباری نمائندوں کے ساتھ ان کی ملاقات بہت کامیاب رہی اوراس دونوں ممالک کے درمیان اختراع ، ڈیجیٹل ، سبز ترقی اورطبی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔