اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی جیل سے چھ فلسطینی قیدی فرار - 6 prisoners break out

فلسطینی قیدی گلبوہ جیل سے ایک سرنگ کے ذریعے فرار ہوئے، جسے اسرائیل کی سب سے محفوظ جیل میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

Israeli police's manhunt after 6 prisoners break out
Israeli police's manhunt after 6 prisoners break out

By

Published : Sep 6, 2021, 3:27 PM IST

اسرائیلی جیل سے سرنگ کے سہارے چھ فلسطینی قیدی کے فرار ہونے کے بعد اسرائیلی افواج نے پیر کو شمالی اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کی کارروائی شروع کی۔

اسرائیلی جیل سے چھ فلسطینی قیدی فرار

اسرائیلی عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے سڑکوں میں بیریکیٹس لگائے ہیں اور علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے یہ بھی کہا کہ 400 قیدیوں کو بھاگنے کی کوششوں کے خلاف حفاظتی اقدام کے طور پر انہیں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریڈیو نے کہا کہ قیدی گلبوہ جیل سے ایک سرنگ کے ذریعے فرار ہوئے، جسے اسرائیل کی سب سے محفوظ جیل میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

مبینہ طور پر ان افراد کو کچھ بیرونی مدد ملنے کا امکان ہے، جس سے وہ سرنگ کے سہارے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: Palestinian killed: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک فلسطینی کی تدفین

خیال کیا جاتا ہے کہ فرار ہونے والے افراد جنین کی طرف گئے ہوں گے، جہاں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ فلسطینی اتھارٹی کا بہت کم کنٹرول ہے اور یہیں حالیہ ہفتوں میں عسکریت پسندوں کا اسرائیلی فورسز کے ساتھ کھل کر مقابلہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details