اردو

urdu

ETV Bharat / international

کووڈ 19 ویکسین: اسرائیل کا فائزر سے معاہدہ - Israel signs agreement with Pfizer

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ 'اسرائیل نے امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) ویکسین کی آٹھ لاکھ خوراکیں خریدنے کے لئے معاہدہ کیا ہے'۔

Israel signs agreement with Pfizer to buy eight million doses of COD-19 vaccine
کووڈ۔19 ویکسین کی آٹھ لاکھ خوراکیں خریدنے فائزر سے اسرائیل کا معاہدہ

By

Published : Nov 14, 2020, 1:50 PM IST

Updated : Nov 14, 2020, 3:09 PM IST

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) ویکسین کی آٹھ لاکھ خوراکیں خریدنے کے لئے معاہدہ کیا ہے۔

ویڈیو

اس معاہدہ کے تحت اسرائیل کی نصف آبادی کے قریب نو ملین آبادی کو فائزر کی تیار کردہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) ویکسین کی دو خوراکیں فراہم کی جاسکے گی۔

نیتن یاہو نے اس کو اسرائیل ریاست کے لئے ایک عظیم دن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر امریکی اور اسرائیلی محکمہ صحت کے حکام نے اس ویکسین کو منظوری دے دی ہے تو فائزر جنوری 2021 میں ہمیں سپلائی شروع کر سکتا ہے'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

نیتن یاھو نے مزید کہا کہ 'اسرائیل کی دیگر کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں جو شہریوں کو مزید لاکھوں ٹیکے فراہم کرسکتی ہیں تاکہ ہر شہری کو رسائی حاصل ہو'۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی بحران کے بارے میں اسرائیلی حکومت کے ردعمل پر اسرائیلی وزیراعظم سخت تنقید کا نشانہ بنے ہیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے اسرائیل بھر میں مظاہرین نے ملک گیر احتجاج بھی کیے ہیں۔ جس میں انھوں نے نیتن یاہو سے ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے۔

اس وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے اسرائیل میں 320،000 سے زیادہ مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 2،707 افراد کی اموات شامل ہیں۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) ویکسین کی آٹھ لاکھ خوراکیں خریدنے کے لئے معاہدہ کیا ہے۔

اس معاہدہ کے تحت اسرائیل کی نصف آبادی کے قریب نو ملین آبادی کو فائزر کی تیار کردہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) ویکسین کی دو خوراکیں فراہم کی جاسکیں گی۔

نیتن یاھو نے اس کو اسرائیل ریاست کے لئے ایک عظیم دن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر امریکی اور اسرائیلی محکمہ صحت کے حکام نے اس ویکسین کو منظوری دے دی ہے تو فائزر جنوری 2021 میں ہمیں سپلائی شروع کر سکتا ہے'۔

نیتن یاھو نے مزید کہا کہ 'اسرائیل کی دیگر کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں جو شہریوں کو مزید لاکھوں ٹیکے فراہم کرسکتی ہیں تاکہ ہر شہری کو رسائی حاصل ہو'۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی بحران کے بارے میں اسرائیلی حکومت کے ردعمل پر اسرائیلی وزیراعظم سخت تنقید کا نشانہ بنے ہیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے اسرائیل بھر میں مظاہرین نے ملک گیر احتجاج بھی کیے ہیں۔ جس میں انھوں نے نیتن یاہو سے ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے۔

اس وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے اسرائیل میں 320،000 سے زیادہ مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 2،707 افراد کی اموات شامل ہیں۔

  • امریکی کمپنی فائزر اور جرمن پارٹنر بائیو ٹیک کے اشتراک سے بنی ہے یہ ویکسین:

فائزر انکارپوریشن نے پیر کو کہا کہ ابتدائی اور نامکمل جانچ کے نتائج کی بنیاد پر اس کی کووڈ 19 ویکسین 90 فیصد مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔

وہ اپنے جرمن پارٹنر بائیو ٹیک کے ساتھ مل کر یہ ویکسین تیار کررہی ہے ، اور امریکی حکام کی جانب سے ہنگامی استعمال کی منظوری کے لئے رواں ماہ کے آخر میں درخواست دینے کے راستے پر ہے۔

Last Updated : Nov 14, 2020, 3:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details