اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل کا مغربی کنارے میں یہودیوں کیلیے نئے گھروں کی تعمیر کا اعلان - Palestinian in West Bank

اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے پر مسلسل یہودی آباکاروں کے لیے کالونیوں کی تعمیر کر رہا ہے، جو کہ ناجائز ہے اور فلسطینی باشندے اس کی مخلافت کرتے ہیں اور اس کو لیکر کئی جنگ بھی فلسطینی حکمراں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہوئی ہے۔

Israel set to OK 3,000 West Bank settler homes this week
اسرائیل کا مغربی کنارے میں یہودیوں کیلیے نئے گھروں کی تعمیر کا اعلان

By

Published : Oct 25, 2021, 10:45 AM IST

اسرائیل رواں ہفتے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کیلیے نئے گھر تعمیر کروائے گا۔

اسرائیل کے غیرسرکاری نگراں واچ ڈاگ گروپ ’پیس ناؤ‘ نے اپنے بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں مزید 2800 یونٹ کی تعمیر کی منظوری کیلئے کمیٹی بدھ کو ملاقات کرے گی۔

دوسری جانب خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں تعمیرات کے منصوبہ پر امریکہ نے ’تحمل‘ کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیلی وزارت تعمیرات کے مطابق مغربی کنارے کے 2 علاقوں میں 1355 گھروں کی تعمیر کے ٹینڈر شائع کردیئے گئے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس اقدام سے فلسطینیوں کے ساتھ پھر کشیدگی بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Strikes on Gaza: اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملے کیے

واضح رہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے پر مسلسل یہودی آباکاروں کے لیے کالونیوں کی تعمیر کر رہا ہے، جو کہ ناجائز ہے اور فلسطینی باشندے اس کی مخلافت کرتے ہیں اور اس کو لیکر کئی جنگ بھی فلسطینی حکمراں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہوئی ہے۔ فلسطینی اس علاقے کو اپنے مستقبل کے دارالحکومت کے طور پر دیکھتے ہیں، جبکہ اسرائیل اس پر اپنا دعویٰ کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details