اردو

urdu

ETV Bharat / international

4th Dose of COVID-19 Vaccine: اسرائیل میں کووڈ 19 ویکسین کی چوتھی خوراک کا ٹرائل شروع

اسرائیل نے کورونا وائرس ویکسین کی چوتھی خوراک 4th Dose of COVID-19 Vaccine کے لیے ٹرائل شروع کر دیا ہے۔ اگست میں بوسٹر ڈوز لینے والے 150 طبی عملے کو شیبا میڈیکل سنٹر میں فائزر/بائیو ٹیک ویکسین کا چوتھا ڈوز دیا گیا۔ اسرائیل میں کورونا وائرس Corona in Israel سے اموات کی کل تعداد 8,242 بتائی گئی ہے۔

Israel Trials 4th Dose of COVID-19 Vaccine
اسرائیل میں کووڈ 19 ویکسین کی چوتھی خوراک کا ٹرائل شروع

By

Published : Dec 27, 2021, 10:53 PM IST

یروشلم: اسرائیل نے کورونا وائرس ویکسین کی چوتھی خوراک 4th Dose of COVID-19 Vaccine کا ٹرائل شروع کر دیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹرائل ہے۔ Israel Trials 4th Dose of COVID-19 Vaccine

ٹرائل کا آغاز تل ابیب کے باہر شیبا میڈیکل سینٹر میں ہوا، جہاں 150 طبی عملے کے ساتھ جنہوں نے اگست میں بوسٹر ڈوز حاصل کی، فائزر/بائیو ٹیک ویکسین کا چوتھی ڈوز لیا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی حکام نے بوسٹر شاٹس کی دوسری قسط کو اپنی آبادی تک پہنچانے پر غور کیا ہے کیونکہ اسرائیل کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے دوچار ہے۔

شیبا میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ یونٹ کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر جیکب لاوی نے کہا، "امید ہے، ہم یہاں یہ دکھانے کے قابل ہوں گے کہ یہ چوتھا بوسٹر 4th Dose of COVID-19 Vaccine واقعی اومیکرون کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے، جس کی انتہائی ضرورت ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Covid New Variant: اسرائیل نے ’اومیکرون‘ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرحدیں بند کردیں

اسرائیل نے اس سال کے اوائل میں عالمی سطح پر ویکسینیشن مہم شروع کی۔ اسرائیل کے 9.3 ملین لوگوں میں سے صرف 4.2 ملین سے زیادہ لوگوں نے فائزر/بائیو ٹیک ویکسین کی تیسری خوراک حاصل کی ہے۔

اسرائیل میں وبائی مرض کے آغاز سے اب تک کم از کم 8,242 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details