اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق میں دو دھماکوں میں تین شہریوں کی موت - صلاح الدين صوبوں

عراق کے کرکوک اور صلاح الدين صوبوں میں جمعہ کو دو مختلف بم دھماکوں کے واقعات میں تین شہریوں کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی حکام نے یہ ا طلاع دی۔

دو دھماکوں میں تین شہریوں کی موت

By

Published : Jul 27, 2019, 10:56 AM IST

صوبائی پولیس کے عمار الذبیری نے بتایا کہ صوبہ کرکوک میں ایک شہری کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگئی ، جس کی وجہ سے دو شہریوں کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
کسی بھی شدت پسندانہ تنظیم نے ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہاں اس طرح کے زیادہ تر واقعات میں داعش کے شدت پسندوں کا ہاتھ ہوتا ہے ۔
صلاح الدین پولیس کے محمد البازی نے بتایا کہ صوبہ صلاح الدين میں ہوئے ایک دیگر دھماکے سے ایک شہری کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکے بايجي کے ایک تفریحی پارک میں ہوا ۔
بازی نے کہا کہ یہ دھماکے علاقے میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف کی جا رہی کارروائی کی وجہ سے ہوئے ہیں۔
واضح ر ہے کہ عراق کے کئی علاقے دھماکہ خیز مواد سے بھرے پڑے ہے ، جوکہ شہریوں کے لئے خطرہ ہے۔ عراقی سکیورٹی فورس اور یواین مائن ایکشن سروس ان دھماکہ خیز مواد سے ان علاقوں کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details