ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ملک کی ڈرون فیکٹری پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں عراقی شہر اربیل پر حملہ کیا۔Iran Fired Rockets at Erbil
جمعرات کو میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل نے فروری میں خفیہ طور پر ایک ایرانی ڈرون فیکٹری پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں ایران نے اتوار کو عراقی شہر اربیل پر حملہ کیا۔
ایران نے اربیل میں امریکی قونصل خانے اور کردستان 24 ٹی وی اسٹیشن کے قریب اتوار کو علی الصبح 12 راکٹ فائر کیے۔ اس حملے کی ذمہ داری ایرانی مسلح افواج کی ایک شاخ اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی ) نے قبول کی تھی۔ میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے اسرائیلی فورسز اور موساد کے دو تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا۔