ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری کو خط لکھا ہے جس میں امریکہ کی جانب سے ایران کو وینزویلا تیل سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ ڈالنے پر آگاہ کیا ہے۔
جواد ظریف کا کہنا ہے کہ 'کیریبین میں امریکی بحریہ کی تعیناتی ایرانی تیل کی وینزویلا ترسیل میں مداخلت کے لئے کی گئی ہے، اس طرح کا کوئی بھی اقدام غیر قانونی اور لوٹ مار کی قسم ہوگا۔'
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 'کسی بھی غیر قانونی اقدام کے نتائج کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔'