اردو

urdu

ETV Bharat / international

Iran fired rockets at Erbil: اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اربیل پر راکٹ داغے

ایرانی مسلح افواج کی ایک شاخ اسلامی انقلابی گارڈ کور (The Islamic Revolutionary Guard Corps, a branch of the Iranian Armed Forces ) نے حملے کئے۔ میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے اسرائیلی فورسز اور موساد کے دو تربیتی مراکز کو نشانہ Iran attacked Israeli forces and two Mossad training centers بنایا۔

Iran fired rockets at Erbil in response to the Israeli attack
Iran fired rockets at Erbil in response to the Israeli attack

By

Published : Mar 17, 2022, 2:44 PM IST

ایران نے اپنے ملک کی ڈرون فیکٹری پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں عراقی شہر اربیل پر حملہ Attack on Iraq city Erbil کیا۔

جمعرات کو میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل نے فروری میں خفیہ طور پر ایک ایرانی ڈرون فیکٹری پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں ایران نے اتوار کو عراقی شہر اربیل پر حملہ کیا۔

ایران نے اربیل میں امریکی قونصل خانے اور کردستان 24 ٹی وی اسٹیشن کے قریب اتوار کو علی الصبح 12 راکٹ فائر کیے۔ اس حملے کی ذمہ داری ایرانی مسلح افواج کی ایک شاخ اسلامی انقلابی گارڈ کور (The Islamic Revolutionary Guard Corps, a branch of the Iranian Armed Forces ) نے قبول کی تھی۔ میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے اسرائیلی فورسز اور موساد کے دو تربیتی مراکز کو نشانہ Iran attacked Israeli forces and two Mossad training centers بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق: امریکی فوج کے زیراستعمال ائیربیس پر ایک اور راکٹ حملہ

’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق چھ اسرائیلی خودکش کواڈ کاپٹر ڈرونز نے 12 فروری کو کرمان شاہ شہر کے قریب ایک ایرانی ملٹری پلانٹ پر حملہ Attack on Iranian military plant کیا جس میں مبینہ طور پر اسرائیل نے درجنوں ایرانی ملٹری ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا فروری میں اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف شروع کی گئی اس مہم میں امریکہ کا کوئی کردار ہے یا نہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details