اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران کی فضائی حدود مسافر طیاروں کے لیے بند

ایران کے ذریعے امریکہ کے ڈرون طیارے کو نشانہ بنانے کے پیش نظر الگ الگ بین الاقوامی فضائی کمپنیز نے ایران کی فضائی حدود سے اپنے جہازوں کو گزارنے سے منع کر دیا ہے۔

air lines

By

Published : Jun 22, 2019, 7:45 PM IST

اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی فضائی کمپنی اتحاد ایئر لائنز نے بھی اپنے طیاروں کو خلیج عمان کے اوپر سے گزرنے سے روک دیا ہے۔

حالانکہ ایران کے شہری ہوابازی انتظامیہ نے ایران کی فضائی حدود کو مکمل طور پر محفوظ بتایا ہے۔

واضح رہے امریکی ڈرون کو ایران کے ذریعے نشانے بنانے کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت رویہ اختیار کیا ہے اور ایران کو انتباہ بھی دیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے ایران کے تین مقامات کو نشانہ بنانے کا حکم دیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے اس حکم کو واپس لے لیا۔

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کے سبب نہ صرف خطے کے ممالک بلکہ عالمی ممالک نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ اینڈریو مورسن اتوار کو تہران کا دورہ کریں گے اور وہ اس کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details